Tuesday, June 23, 2020

کورونا کی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے



کورونا کی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے پورے دن یا زیادہ تر وقت کے لیے چہرے پر ماسک پہن کر رکھنا یقیناً کوئی آسان کام نہیں ہے- اکثر لوگوں کو ماسک لگانے کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ متعدد افراد الجھن یا عادی نہ ہونے کی وجہ سے خطرے کے باوجود ماسک کو ٹھوڑی سے نیچے کھینچتے رہتے ہیں- اس کے علاوہ ماسک پہننے سے پسینہ اور گھٹن کی شکایت بھی پیدا ہوتی ہے-
ممکنہ طور پر اس بیماری سے بچنے کے لیے یہ ماسک ہمیں طویل عرصے تک پہننا ہوں گے لیکن کچھ ایسے طریقے موجود ہیں جن کے ذریعے ہم ماسک کو قابلِ برداشت بنا سکتے ہیں- ماہرین کے مطابق ماسک پہننے سے قبل کی جانے والی ایک 5 منٹ کی چھوٹی سی ورزش بڑی تبدیلی لا سکتی ہے- ایک شخص اوسطاً دن بھر میں 17280 سے لے کر 23040 مرتبہ تک سانس لیتا ہے۔تاہم سانس کا معیار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے بالخصوص جب آپ کسی وبا کے درمیان ہوں- واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ناک سے سانس لینا منہ کے ذریعے سانس لینے سے کئی زیادہ بہتر ہے- منہ سے سانس لینے سے آپ کے خون میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور خلیے زیادہ آکسیجن خارج کرتے 
ہیں جس کی وجہ سے آپ بےچینی اور اضطراب کا شکار بنتے ہیں-


نظامِ تنفس کے ماہر diaphragmatic breathing کے طریقہ کار اپنانے کا مشورہ دیتے ہیں- اس طریقہ کار کے تحت لی جانے والی سانس سے بلڈ پریشر اور تناؤ کی سطح میں کمی واقع ہوتی ہے- یہ ایک باقاعدہ مشق یا ورزش ہوتی ہے جس میں ناک کے ذریعے سانس لیا جاتا ہے جبکہ اسے خارج منہ کے ذریعے کیا جاتا ہے-ورزش کیسے کرنی ہے:
ہارورڈ میڈیکل اسکول کے مطابق ورزش کے لیے سب سے پہلے آپ زمین٬ بستر یا صوفہ جہاں چاہے لیٹ جائیے اور اپنے گھٹنوں کو موڑ لیجیے- اب اپنا ایک ہاتھ سینے پر جبکہ دوسرا ہاتھ پیٹ پر رکھ لیں بالکل پسلیوں کے نیچے اور ناک کے ذریعے سانس لیں اور ہوا کو پیٹ کی گہرائی میں جانے دیں- اگر آپ یہ عمل صحیح طریقے سے کر رہے ہوں گے تو آپ کا پیٹ پر رکھا ہاتھ اوپر اٹھنا چاہیے جبکہ سینے پر رکھا ویسے کا ویسا رہے گا- آخر میں آپ نے پیٹ کے پٹھوں کو سخت کرتے ہوئے ہونٹوں سے سانس خارج کرنی ہے- اس وقت آپ کے پیٹ پر رکھے جانے والے ہاتھ کو اب واپس اپنی اصلی حالت میں آجانا چاہیے
-


آغاز میں دن میں دو بار یہ پانچ منٹ کی ورزش کریں
 پھر آہستہ آہستہ 10 سے 20 منٹ تک لے جائیں تاکہ آپ کا ماسک پہننا آسان ہوجائے۔Paul DiTuro جو نظامِ تنفس کے ماہر ہیں کا کہنا ہے کہ آپ کو ماسک پہننے سے قبل اور پہننے کے بعد 5 معیاری سانسیں ضرور لینی چاہئیں- آپ چار سیکنڈ تک ناک سے سانس لیں اور 6 سیکنڈ تک منہ سے خارج کریں جبکہ 2 سیکنڈ آرام کریں-
ان آسان تراکیب سے آپ کے سانس لینے کے لیے استعمال ہونے والے پٹھوں میں مضوطی پیدا ہوگی اور آپ کو ماسک پہننے کے دوران سانس لینے میں آسانی ہوگی جبکہ ماسک پہنے ہوئے بھی آپ خود کو پرسکون محسوس کریں گے- ماسک اس وقت ایسی چیز ہے جو اس وقت ہم سب استعمال کر رہے رہیں-