Thursday, June 25, 2020

صوبہ پنجاب میں موجود مستحقین کے لیے معلومات

صوبہ پنجاب میں موجود مستحقین کے لیے معلومات

پنجاب میں بسنے والے مستحقین کی آسانی کے لیے میں یہ پوسٹ تحریر کر رہا ہوں۔ اس ضمن میں گزارش ہے کہ دو طرح کی امداد دی جا رہی ہیں۔ ایک حکومت_ پاکستان کی طرف سے اور دوسری حکومت_ پنجاب کی طرف سے ۔ اس کے لیے درج ذیل طریقہ کار موجود ہیں:
1۔ حکومت_ پاکستان مبلغ 12000 روپے دے رہی ہے جس کے لیے شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش دیے 8171 پر میسیج کریں۔ اس میں اہلیت کے حوالے سے چند ہدایات جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہیں وہ * کمنٹس میں درج ہیں۔
2۔ حکومت_ پنجاب مبلغ 4000 روپے دے رہی ہے جس کے لیے Imdad کا لفظ لکھ کر ایک سپیس پھر شناختی کارڈ نمبر ایک سپیس موبائل نمبر ایک سپیس اور نام لکھ کر 8070 پر میسیج کریں۔ یعنی Imdad 3620312345678 03006800000 ABCD لکھ کر 8070 پر میسیج کریں۔
اس کے علاوہ ویب سائیٹ (insafimdad.punjab.gov.pk) پر جا کر فارم پر کریں یا پلے اسٹور سے انصاف امداد ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کریں اور ڈیٹا اپلوڈ کریں۔

اس کے علاوہ کوئی طریقہ کار قابل_ قبول نہیں ہیں۔ فارم والے طریقہ کار پرانے ہیں جو کہ درج بالا طریقہ کار سے تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ کچھ عناصر بھولی بھالی عوام کو مہنگے داموں فارم بیچ کر لوٹ رہے ہیں۔ ہوشیار رہیں ۔

آخر میں گزارش ہے کہ صرف مستحقین افراد ہی اس میں اپلائی کریں تاکہ غیر ضروری افراد کی وجہ سے اصل مستحق لوگ رہ نہ جائیں۔
اس پوسٹ کو فلاح و بہبود کی نیت سے آگے شیئر کریں ۔ شکریہ ۔